مظفرآباد

میرپور‘ڈی سی چوہدری ساجد اسلم نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

میرپور(بیورو رپورٹ) نو تعینات ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری ساجد اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا یہ ہم سب کا شہر ہے اس کی بہتری و فلاح و بہبود،خوبصورت بنانے اور اس تاریخی شہر کی منگلا ڈیم برد تاریخ کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈر،سول سوسائٹی کو ساتھ لیکر چلونگا اور کوشش کرونگا کہ شہر میں کچھ ڈیلیور کر سکوں پروٹوکول کا شوقین نہیں ہوں چوبیس گھنٹے دستیاب ہوں اور میرے دفتر کے دروازے کھلے ہوئے ہیں سائلین بلا جھجک یہاں آ سکتے ہیں نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد ہو گا اس کو اس کی اصل روح کے مطابق بحال کرینگے شہر میں ٹریفک مسائل،تجاوزات خاتمے،پانی کی کمی،بھکاریوں اور ان کے ہینڈلرز کے خلاف سخت اقدامات کرینگے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا کر لوگوں کی عزت اچھالنے والوں کو پاکستان میں موجود اداروں کی مدد سے ٹریس کرکے کہٹرے میں لائینگے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کشمیر پریس میرپور کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوے کیا چارج سنبھالنے کے بعد کشمیر پریس کلب میرپور آمد پر صدر کشمیر پریس کلب کے صدر سید عابد شاہ و عہدیداران ممبران نے ان کا استقبال کیاقبل ازیں عہدیداران و سابق عہدیداران کشمیر پریس کلب میرپور سید عابد حسین شاہ،ظفر مغل،رانا شبیر راجوروی،چوہدری خالد محمود انجم،عدنان جبار مغل،سجاد جرال،الطاف حمید راو،نوازش عباس سمیت دیگر نے شہری مسائل کے حوالے سے تجاویز دیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپور ساجد اسلم نے کہا کہ سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈیز بنا کر لوگوں کی عزت اچھالنے والوں کو پاکستان میں موجود اداروں کی مدد سے ٹریس کرکے ان کو کہٹرے میں لائینگے سب کی عزت برابر ہے یہ کلچر فساد کی جانب جائیگا انھوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا شہری مسائل سے آگاہ ہوں تجاوزات خاتمہ،ٹریفک مسائل کے خاتمے، شہر کی خوبصورتی،پرانے میرپور شہر کی ہسٹری کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرونگا اور اس سلسلے میں تمام شہری حلقوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلونگا میرے دفتر کے دروازے کھلے ہوئے ہیں شہری مسائل کے حل کے لیے ہمہ وقت رابطہ کر سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل ہو گا محکمہ مال میں قواعد و ضوابط کے مطابق کام ہو گا،انھوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کی خدمت کے لیے تعینات کیا ہے اس لیے عوامی کام کرونگا میرپور قبل ازیں بھی تعیناتی رہی ہے یہاں کے مسائل سے آگاہ ہوں اور ان کو ترجیحی حل کرونگا

Related Articles

Back to top button