مظفرآباد
میونسپل کارپوریشن کی یاسمین بی بی پنشن کی راہ دیکھتے چل بسی

مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی یاسمین بھی بی بیوہ الیاس مرحوم سینٹری ورکر پنشن کی راہ دیکھتے دیکھتے زندگی کی بازی ہار گئی مرحومہ کے 3معذور بے سہارا رہ گئے جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے بلدیاتی اداروں کے پنشنرز ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پنشن سے محروم ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے فائل پر دستخط کر دیے ہیں جس سے بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی آس امید جاگی ہے کہ بلدیاتی اداروں کے پنشن اے جی آفس کے ذریعے ریٹائرڈ ملازمین کو مل سکے گی ورکز یونین کے صدر چوہدری راحیل شریف نے یاسمین بی بی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اطہار کرتے ہوئے میئر میونسپل کارپوریشن سے اپیل کی ہے کہ اس یاسمین کے بچوں کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کچھ کیا جائے تاکہ ان کو سہارا مل سکے جو یتیم ہو گئے ہیں اور معذور بھی ہیں۔


