بلاول بھٹوکی 37ویں سالگرہ پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان

اسلام آباد/ مظفرآباد(محاسب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر نے حسب ھدایت چاروں صوبوں کی طرح 21 ستمبر کو چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کی تقریب یا کیک نہ کاٹنے کا اعلان کر دیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی 37ویں سالگرہ کے موقع پر کسی قسم کا کوئی جشن،تہنیتی تقریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین، سپیکر چوہدری لطیف اکبر، سیکرٹری جنرل راجہ فیصل راٹھور نے پارٹی اور اسکی ذیلی تنظیموں کو پارٹی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل درآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ گزشتہ روز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ٹکٹ ہولڈر حلقہ سات لیپہ ویلی شوکت جاوید میر نے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت شدید سیلابی صورت حال سے دوچار ہے اور عوام مشکلات و مصائب میں گھِرے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں خوشی منانے کے بجائے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہی سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔