صدر غلام محمود کی زیر صدارت کھوئی رٹہ پریس کلب کا ماہانہ اجلاس

کھوئی رٹہ(ملک محمد حنیف اعوان سے)کھوئی رٹہ پریس کلب کا ماہانہ اجلاس زیرِ صدارت صدر پریس کلب غلام محمود جرال منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیشہ ورانہ امور، درپیش مسائل اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف نکات پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔صدر پریس کلب غلام محمود جرال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب پلیٹ فارم سے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور پیشہ ورانہ معیار کو بلند کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔اجلاس میں متفقہ طور پر صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے ویلفیئر کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل، ہنگامی حالات میں معاونت اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے کام کرے گی۔شرکاء اجلاس نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ویلفیئر کمیٹی کے قیام سے صحافی برادری کو مزید مضبوط اور منظم بنانے میں مدد ملے گی۔ اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی، صحافتی آزادی اور اتحاد و یگانگت کے لیے دعا بھی کی گئی۔



