مظفرآباد
حسن گلیاں، شیروان میں کاچرائی پر قبضہ کیلئے راتون رات کام شروع

مظفرآباد(عرفان اکرم سے) دارالحکومت مظفرآباد سے چند کلو میٹر دور موضع حسن گلیاں /شیروان میں کاچرائی پر قبضہ کیلئے راتوں رات کام شروع، اطلاعات کے مطابق 300 کنال پر محیط رقبہ علاقہ کی کاچرائی ہے،جس پر قبضہ کیلئے رات کی تاریکی میں عبدالمجید،شاہد،خالد، علی حیدرسمیت ایک(باقی صفحہ 3بقیہ نمبر7) درجن کے قریب افراد نے کام کر رہے ہیں، عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ حکومتی تبدیلی کے ساتھ ہی مفاد پرست افراد نے کاچرائی پر قبضہ کی مہم شروع کر دی ہے، جس سے عوام علاقہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے، اگر اس جانب توجہ نہ دی گئی تو علاقہ میں بڑے تصادم کا خطرہ موجود ہے۔دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود ایسے اقدامات حکومتی و انتظامی رٹ کو کھلا چیلنج ہیں جس کے خلاف فوری کارروائی وقت کی ناگزیرضرورت ہے۔



