ڈی سی بینش جرال کی زیر صدارت پولیس ومجسٹریٹس کو آرڈینیشن میٹنگ

ہٹیاں بالا (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی بینش جرال کی زیر صدارت پولیس و مجسٹریٹس کوآرڈینیشن میٹنگ کا انعقاد،جسمیں ایس پی جہلم ویلی سید عباس علی گردیزی،اسسٹنٹ کمشنرز، پولیس افسران، جوڈیشل مجسٹریٹس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی،میٹنگ میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال، عدالتی و انتظامی تعاون، انسدادِ جرائم، حوالات کی نگرانی، اور دیگر مشترکہ امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، میٹنگ میں باہمی تعاون سے چھاپہ جات، تفتیش اور کیسوں کی نگرانی کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دی گئی،ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی نے کم عمر مجرموں، خواتین و بچوں سے متعلق کیسز پر خصوصی توجہ دینے کے حوالے سے اقدامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قوانین کا منصفانہ اطلاق یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کا اعتماد اداروں پر برقرار رہے،اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔۔۔۔۔



