مظفرآباد

پٹہکہ‘بھیڑی بائی پاس روڈ کی تعمیر،عوامی تحریک زور پکڑ گئی

بھیڑی (سروے رپورٹ/رانا عمران)پٹہکہ بھیڑی بائی پاس روڈ کی تعمیر عوامی تحریک زور پکڑ گئی فوری تعمیر شروع کرنے کا مطالبہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پل بار بار متاثر ہو رہا ہے، جبکہ بائی پاس روڈ مستقل، آسان اور ہیوی ٹریفک کے لیے موزوں ہوگا سروے رپورٹ کے مطابق نئی سڑک سے پانچ گاؤں مستفید ہوں گے، فاصلہ کم ہوگا، زمین کی قیمت بڑھے گی اور طلبہ کے تعلیمی سفر میں آسانی ہوگی آئندہ سالوں میں پچاس فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی سروے میں اظہار خیال کرتے ہوئے عوام علاقہ یونین کونسل پہالیاں بھیڑی کے سیاسی سماجی کاروباری رہنماؤں رانا عرفان ریٹائرڈ مدرس،راجہ عبدالطیف۔گلنواز،ادریس فاروقی۔ محمد یوسف۔محمد یونس۔محمد شفیق۔رانا نسیم۔خورشید احمد۔ محمد شفیع ودیگر نے کہا کہ صادقہ بٹ درہ موڑ تا ہڑیالہ ٹھیر کھیتر مین رابطہ سڑک کو جلد پختہ اور کشادہ کرکے عوام کے بنیادی مسائل کا حل کیا جائے تاکہ ترقی کے اس موجودہ دور میں بنیادی سہولت سڑک سے مستفید ہو سکیں #

Related Articles

Back to top button