مظفرآباد

بیلہ نور شاہ، ضلعی انتظامیہ کی کھلی کچہری، عوام نے مسائل کے انبار لگادیئے

مظفرآباد(سپیشل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیئے ضلعی انتظامیہ نے بیلہ نورشاہ میں کھلی کچہری لگائی کھلی کچہری میں آفیسران محکمہ جات و ضلعی انتظامیہ کے آفیسران عوامی نمائندگان،سیاسی و سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف ا فراد نے شرکت کی کھلی کچہری میں مسائل کے انبار لگ گئے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے سرکاری محکمہ جات کے مسائل سے آگہی حاصل کی اور کچھ حل طلب مسائل کو حل کرنے کی موقع پر ہی احکامات جاری کر دئیے۔عوام کی جانب سے نیلم پل کے اطراف تجاوزات، بے ہنگم ٹریفک، ون وے کی خلاف ورزی، غیر قانونی اڈہ جات، ویسٹرن بائی پاس پر ٹریفک کے مسائل، علاقے میں سیوریج کے مسائل،سٹریٹ لائٹس، اور سالڈویسٹ پروجیکٹ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر افسران کا کہنا تھا کہ ہمارا ضلعی دفتر عوام کے لیے کھلا رہے گا,اپنی تجاویز وشکایات دفتر میں آکر بیان کرسکتے ہیں۔کھلی کچہری میں م ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد نے تمام شرکائکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد سے عوامی مسائل حل ہونگے۔

Related Articles

Back to top button