گلگت بلتستان

وائس چانسلر بلتستان یونیورسٹی کی ٹی ٹی ایس اسسٹنٹ پروفیسرز سے ملاقات

میرے لئے اساتذہ کی عزت و توقیر عزیز ہے، میں چاہوں گا کہ آپ اکیڈمک معاملات پر زیادہ توجہ دیں، پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر

سکردو(پریس ریلیز) یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ٹی ٹی ایس فیکلٹی کے ساتھ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر کی زیر صدارت ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں تدریسی سرگرمیوں کے معیار، فیکلٹی کو درپیش مسائل اور یونیورسٹی کی ترقی سے متعلق مختلف اُمور پر تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔اس موقع پر وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں بے شمار تعلیم یافتہ نوجوان روزگار کی تلاش میں سرگرداں ہیں، جبکہ آپ خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو طلباء کی رہنمائی اور تعلیم جیسے بڑے منصب سے نوازا ہے۔ اس لیے اپنی ذمہ داریوں کو عبادت سمجھ کر خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسان نیک نیتی کے ساتھ کام کرے تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے نئے راستے اور مواقع پیدا کرتا ہے۔ ملک اور ادارے کے مفاد کے خلاف کوئی ایسا عمل نہ کریں جو آپ کی پیشہ ورانہ ساکھ اور یونیورسٹی کی نیک نامی کو متاثر کرے۔پروفیسر ڈاکٹر مسعود اختر نے اساتذہ کے مسائل توجہ سے سنے اور جلد از جلد حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ فیکلٹی کی پیشہ ورانہ ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتی رہے گی۔ انہوں نے بہترین تعلیمی ماحول اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر زور دیا۔

Related Articles

Back to top button