ایمرجنسی کامیوں کے معیار اور رفتار یقینی بنانے کی ہدایت
پہلے مرحلے میں متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے جسکے بعد مستقل بحالی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر یقینی بنایا جائے گا

گلگت(محاسب نیوز)وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے شگر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے حوالے سے دئیے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود تمام دستیاب وسائل سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں متاثرین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے جسکے بعد مستقل بحالی اور انفراسٹرکچر کی تعمیر یقینی بنایا جائے گا۔ وزیر اعلی ڈپٹی کمشنر شگر کو اس موقع پر ہدایت کی کہ متاثرہ انفراسٹرکچر کی جلد بحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایمرجنسی کے کام کے معیار اور رفتار یقینی بنائیں اور شفافیت کو یقینی بنائیں۔ وزیر اعلی نے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بحالی کے کاموں کو مزید تیز کرنے کے احکامات دیئے۔ وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کی بروقت اقدامات سے بحالی کے کام بہتر انداز میں جاری ہے۔ وفاقی حکومت اور غیر سرکاری ادارے بھی تعاون کر رہے ہیں۔ مکانوں کے معاوضوں کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔