پیپلز پارٹی یو اے ای،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقریب

ہٹیاں بالا،دوبئی(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر یو اے ای،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن یو اے ای ضلع باغ و ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے قیام،فیصل ممتاز راٹھور کے وزارتِ عظمیٰ،سید بازل علی نقوی کے وزیر صحت،چوہدری عامر یاسین کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی اور سردار ضیاء القمر کے وزیر تعمیرات عامہ کا قلمدان سنبھالنے پر کیک کاٹ کر اظہار مسرت کیاگیا،دوبئی میں منعقدہ تقریب کی میزبان سینئر وائس چیئرمین گلف سردار کامران الہی تھے،جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ذوالفقار بیگ نے انجام دیے،تقریب میں پیپلز پارٹی گلف کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی جن میں نثار خٹک سینئر نائب صدر،ذوالفقار مغل انفارمیشن سیکرٹری گلف،ملک اسحاق صدر ریسرچ اینڈ پلاننگ ونگ،سید طاہر گردیزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری،شفیق الرحمان نائب صدر یو اے ای،آمین سردانا،زاہدہ ملک سیکرٹری جنرل لیڈیز ونگ، اشفاق مغل کوآرڈینیٹر یو اے ای، پی وائی او کے سابق نائب صدر،ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی سید حسنین کاظمی،سردار ذوالفقار بیگ،نعمان خورشید سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی عوامی حکومت کا قیام آزاد کشمیر کے عوام کے لیے امید کی نئی کرن ہے،پارٹی ہمیشہ عوامی حقوق،جمہوری اقدار اور ترقیاتی سوچ کی ترجمان رہی ہے،شرکاء نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کم وقت میں زیادہ کارکردگی دکھاتے ہوئے عوامی توقعات پر پورا اترے گی،پروگرام کے اختتام پر ضلع باغ اور ضلع جہلم ویلی کے کارکنان نے 4 دسمبر کو باغ میں ہونے والے پیپلز پارٹی کے پاور شو کو کامیاب بنانے کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی،تقریب میں کیک کاٹ کر یہ عہد کیا گیا کہ آزاد کشمیر اور بیرونِ ملک پیپلز پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



