حکومت NTS پاس ویٹنگ اُمیدواران کے مسائل فوری حل کرے‘ سردار عتیق

راولپنڈی /کوٹلی( بیوروپورٹ)صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت این ٹی ایس پاس ویٹنگ لسٹ کے اُمیدواروں کے مسائل کو فوری حل کرے، مسلم کانفرنس ریاست کے پڑھے لکھے نوجوانوں کی موثر نمائندگی کا حق ادا کرے گی، نوجوانوں کی حق تلفی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، ان خیالات کا اظہار این ٹی ایس ویٹنگ لسٹ کے اساتذہ کے وفد کو یقین دلایا کہ مسلم کانفرنس این ٹی ایس ویٹنگ لسٹ اساتذہ کی مستقلی کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مسلم کانفرنس پڑھے لکھے نوجوانوں کوحقوق دلانے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرے گی، نوجوان ریاست کا قیمتی سرمایہ ہیں، این ٹی ایس پاس نوجوانوں،خواتین میں پائی جانے والی تشویش سے آگا ہ ہیں، حکومت ویٹنگ لسٹ میں موجودہ اُمیدواروں کے مسائل کو فوری یکسو کرنے کیلئے فوری اقدامات کرے، انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس پاس کرنے والے نوجوانوں میں پائی جانے والی تشویش کے خاتمہ کیلئے مسلم کانفرنس ہر ممکن کردار ادا کرے گی، سردار عتیق احمد خان نے وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے مرد و خواتین کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے سنجیدہ اقدامات پر زور دیا، جس پر وزیر تعلیم نے صدرمسلم کانفرنس کو یقین دہانی کروائی کہ ویٹنگ لسٹ کے اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔وفود سے گفت کوتیہوئے سردار عتیق احمد خان کا کہنا تھا کہ مسلم کانفرنس ریاستی عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، اور ان کی حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑی جائے گی۔صدرمسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارعتیق احمد خان نے مسلم کانفرنس صوبہ سندھ کے صدر اور کراچی سے سابق امیدوار اسمبلی عبدالرشید ڈار کی وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے اظہار تعزیت کی ہے۔ صدرمسلم مسلم کانفرنس نے کہا کہ مرحوم ساری زندگی مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان، مسلم کانفرنس اور بطور صدر مسلم کانفرنس میرے ساتھ نظریہ الحاق پاکستان پر استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔ انکی کی خدمات کو خراج تحسین اور مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مرحوم کی کامل بخشش اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔



