جنرل آفیسر کمانڈنگ مری جنرل ضرار کا دورہ لیپہ، گھر پر علاج پروگرام کا افتتاح

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)محکمہ صحت ضلع جہلم ویلی نے بزرگ، بستر نشین اور دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے گھر پر نگہداشت اور علاج کی سہولیات بہتر بنانے کی غرض سے نیا پروگرام شروع کر دیا،باقائدہ افتتاح جی او سی مری جنرل زرار محمود نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لیپا میں فیتا کاٹ کر کیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت جہلم ویلی کے زیر اہتمام بزرگ، بستر نشین اور دائمی امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے گھر پر نگہداشت اور علاج کی سہولیات بہتر بنانے کی غرض سے نیا پروگرام شروع کردیا گیا،اس اقدام کا مقصد دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے ایسے مریضوں کو ان کی دہلیز پر بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے جو ہسپتال آنے سے قاصر ہیں،یہ پروگرام سیکریٹری صحت بریگیڈیئر عامر رضا ٹپو کی خصوصی ہدایات پر شروع کیا گیا،جبکہ اس کا باقاعدہ افتتاح جنرل زرار محمود جی او سی مری نے ٹی ایچ کیو ہسپتال لیپا میں فیتا کاٹ کر کیا،افتتاحی تقریب میں بریگیڈیئر عامر فرید خان،ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر طاہر رحیم مغل،میڈیکل سٹاف، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مقامی کمیونٹی نے بڑی تعداد نے شرکت کی،عوامی و طبی حلقوں نے اس اقدام کو ضلع جہلم ویلی میں صحت کی سہولیات کو موثر بنانے اور کمزور مریضوں تک سہولیات پہنچانے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے مسلح افواج پاکستان اور محکمہ صحت کو خراج تحسین پیش کیا۔




