میاں نواز شریف سے نومنتخب ایم این اے ہری پور بابر نواز خان کی ملاقات

لاہور‘مظفرآباد(محاسب نیوز)حلقہ این اے 18ہری پورسے بڑی وکٹ گرا کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے(شیر)ایم این اے بابر نواز خان نے گزشتہ سابق وزیراعظم پاکستان صدر مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ قائد نے مسلم لیگ ن کے شیر نومنتخب ایم این اے حلقہ این اے 18ہری پوربابر نواز خان کو مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات وتمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ ہمارا فخر ہیں۔ آپ نے بہت بڑا معرکہ سر کیا ہے۔حلقہ این اے 18 سمیت قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے دیگر حلقوں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کی کامیابی مسلم لیگ ن پر بھرپور اعتماد کامظہر ہے۔ نومنتخب ایم این اے حلقہ این اے 18ہری پوربابر نواز خان نے قائد میاں محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی سربراہی میں یہ معرکہ سر کیا ہے۔ ان شاء اللہ مسلم لیگ ن کے منشور کے مطابق عوام کی خدمت کریں گے۔




