وزیراعظم فیصل راٹھور کور ممبر ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر کے گھر پہنچ گئے

مظفرآباد(عرفان اکرم، نمائندہ خصوصی سے) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے کابینہ سے منظوری کروانے کے بعد منگل کے روز ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر کے گھر پہنچ گئے وزیراعظم کافی دیر تک شوکت نواز میر کے گھر رہے اور ممبر کور کمیٹی شوکت نوا زمیر کو وزیراعظم اور وزیر تعلیم نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد سے آگاہ کیا وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے دور حکومت میں راجہ فیصل ممتاز راٹھور وزیر لوکل گورنمنٹ دیوان علی خان چغتائی وزیر تعلیم حکومت کی جانب سے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں نمائندگی کر رہے تھے فیصل ممتاز اور دیوان چغتائی کو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل تھا یہی وجہ ہے کہ مذاکرات میں ایک مرحلے پر جب حکومتی نمائندگی کیلئے موسٹ سینئر وزیر کرنل وقار نور، وزیر تعلیم کالجز ملک ظفر، دیوان علی خان چغتائی، فیصل ممتاز کو مذاکرات میں نمائندگی کیلئے نامزد کیا گیا تھا تو جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے فیصل ممتاز اور دیوان چغتائی کے علاوہ دیگر وزراء کے ساتھ مذاکرات کرنے سے انکار کر دیا تھا اور ان دو وزراء نے ہی حکومت آزادکشمیر کی جانب سے مذاکرات کیے تھے آج معاہدے پر عملدرآمد کرنے کے بعد وزیراعظم اور وزیر تعلیم ممبر کور کمیٹی شوکت نواز میر کے گھر گئے ذمہ دار زرائع کے مطابق کور کمیٹی کے ممبر شوکت نواز میر نے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس پر اطمینان کا اظہار کیا یاد رہے کہ قبل ازیں وزیراعظم آزاادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور اور وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام متعدد مرتبہ اس عظم کا اظہار کر چکے ہیں کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر من و عن عملدرآمد ہوگا۔



