مظفرآباد

آپ کے گھرچائے پیؤں گا، نوازشریف کا بیرسٹر افتخار گیلانی سے دلچسپ مکالمہ

لاہور (بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے افتتاح پر صدر مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اور ن لیگ آزادکشمیرکے سیکرٹری اطلاعات و سابق وزیرتعلیم اور حلقہ نمبر3سے امیدوار اسمبلی بیرسٹر افتخارگیلانی کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔ میاں محمدنواز شریف نے بیرسٹر افتخار گیلانی کے حال احوال پوچھتے ہوئے کہاکہ مظفرآباد کے دورے کے دوران میں آپ کے گھر آؤنگا۔ جہلم کنارے آپ کے لان میں بیٹھ کر چائے پئیں گے۔ کیونکہ یہ علاقہ بڑا خوبصورت ہے صدر مسلم لیگ ن نے مارچ میں آمدہ انتخابات میں لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم خود چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یادرہے کہ میاں محمدنوازشریف صدر مسلم لیگ ن نے جب آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کا قیام عمل میں لایا تو اس وقت نوازشریف بیرسٹر افتخار گیلانی کے گھر ہی گئے تھے جہاں ان کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا تھا جو میں پاکستان سے آئے ہوئے لیگی رہنماؤں کے علاوہ آزادکشمیربھر سے بڑی تعداد میں لیگی رہنماؤں نے ظہرانے میں شرکت کی تھی۔ صد ر ن لیگ میاں محمدنوازشریف کی اجلاس میں بیرسٹر افتخار گیلانی سے ہونے والی بات چیت میں وہ پرانے ساری باتیں یاد آگئیں۔ میاں صاحب نے بڑے دلچسپ پیرائے میں اپنے اس وقت کا دورہ مظفرآباد اور بیرسٹر افتخار گیلانی کے گھر جانے کا ذکر کیا۔ اور بیرسٹر افتخار گیلانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب مظفرآبادآئے ان کے گھر جائیں گے جہلم کنارے چائے سے لطف اندوز ہونگے۔

Related Articles

Back to top button