فیلڈ مارشل کے اقدامات سے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا، منیر قریشی،منیب قریشی

مظفرآباد (سپیشل رپورٹر) ریٹائرڈ سیکشن آفیسر مالیات سیاسی سماجی رہنما منیر احمد قریشی کونسلر میونسپل کارپوریشن کے ممبر منیب قریشی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اقدامات سے دنیا میں پاکستان کیا امیج بلند ہوا ہے۔ گرین پاسپورٹ کی عزت کی جارہی ہے۔ اندرون ملک بھی فیلڈ مارشل اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ عوامی فلاحٰ وبہبود میں مصروف کار ہیں جس پر قوم انہیں ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے۔ اپنے ایک مشترکہ بیان میں منیر قریشی ومنیب قریشی نے کہا کہ فوج نے ملک اور قوم کیلئے لازوال خدمات سرانجام دی ہیں زلزلہ ہو یاسیلاب فوج کا کردار ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔ ملکی سرحدوں کی حفاظت یا اندرون ملک امن قائم کرنا ہوگا فوج نے اپنا کردار بہترین انداز میں سرانجام دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بینان مرصوص نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے ہندوستان کو منہ کی کھانی پڑی پاکستان اور پاک فوج کا دنیا میں نام روشن ہوا۔ قوم فوج کے ساتھ ہے اور فوج قوم کے ساتھ ہے دونوں مل جل کر جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں ملکی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔



