استقبالیہ، سیاسی پاور شو، مختار عباسی نے میلہ لوٹ لیا)مظفرآباد شہر کی محبت کا قرض ادا کریں گے، فیصل راٹھور

مظفرآباد(محاسب نیوز‘پی آئی ڈی)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مظفرآباد شہر کی محبت کا قرض ادا کرینگے۔عوامی حقوق کے معاہدے پر عملدرآمد سب سے پہلی ترجیح ہے۔ پاکستان سے محبت ہمارے دلوں میں ہے، ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔سی ایم ایچ مظفرآباد کی مزید توسیع / اپ گریڈیشن، مظفرآباد شہر میں بجلی کے نظام کی اپ گریڈیشن،لوہار گلی بائی پاس وٹنل، دومیل سیداں مانک پیئاں روڈ کی تعمیر، رشید آباد امبور بائی پاس، چہلہ بائی پاس، گوجرہ درہ بٹنگی برارکوٹ واٹر سپلائی سکیم، برار کوٹ میں ٹاون کمیٹی، بی ایچ یو برارکوٹ، گرلز ڈگری کالج برارکوٹ، چہلہ پل کی مرمت یا نئے چہلہ پل کی تعمیر، سنڈگلی قبرستان کیلئے جگہ کی فراہمی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے منصوبے پر فوری عملدرآمد، پلیٹ تا علامہ اقبال برج تک واک وے کی تعمیر، کارڈیک ہسپتال کی ضروریات کو پورا، گوجرہ ویسٹرن بائی پاس کے ساتھ پانی کی نکاسی، نلوچھی گراونڈ کی اپ گریڈیشن، واٹر سپلائی سکیم دولت کالونی،تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن، چھترسمیت مہاجرین کو قبرستان کیلئے جگہ فراہم کرینگے۔ سی ایم ایچ فلائی اوور جلد مکمل مکمل ہوگا، دارلحکومت کی خوبصورتی کے حوالے سے آئندہ دو روز میں تمام متعلقہ محکمہ جات کی میٹنگ بلائیں گے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے جونہی ملاقات ہوگی پہلا مطالبہ دانش سکول مظفرآبادکے قیام کاہوگا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی سردارمختاراحمد عباسی کی جانب سے دیے گئے عظیم الشان استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ استقبالیہ تقریب میں موسٹ سینئر وزیر میاں عبدالوحید، وزرا حکومت سردار جاوید ایوب، سید بازل علی نقوی، چوہدری قاسم مجید، سردار ضیاقمر، چوہدری محمد رشید، ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ تقدیس گیلانی، مشیر حکومت احمد صغیر، پی پی رہنما مبشر منیر اعوان سمیت پاکستان پیپلزپارٹی کے عہدیداران نے نے شرکت کی۔ استقبالیہ تقریب آمد پر وزیراعظم کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ وزیراعظم کو گھڑی پن چوک سے بڑی ریلی کی صورت میں استقبالیہ تقریب لے جایاگیا۔ استقبالیہ تقریب وزیراعظم کی آمد پر بڑے جلسہ کی صورت اختیار کر گئی۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم فیصل ممتازراٹھور نے کہاکہ مظفرآباد سے تعلق وراثت میں ملا ہے، میرے والد جب حویلی اور مظفرآباد دونوں حلقوں سے الیکشن جیتے تو انہوں نے حویلی کی سیٹ چھوڑی لیکن مظفرآبادکو نہیں چھوڑااسی وجہ سے لوگ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج پھر جب پیپلزپارٹی کو خدمت کا موقع ملا ہے تو مظفرآباد کی عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے۔انہوں نے کہاکہ آج کے بہترین استقبالیہ پر مختار احمد عباسی اور پی پی مظفرآباد کے کارکنا ن کو مبارکباد پیش کرتاہوں


