وادی لیپہ کی تعمیروترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگے،دیوان چغتائی

اسلام آباد (بیورورپورٹ‘پی آئی ڈی)آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین محمد طارق بشیر ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ وفد میں محمد ندیم خان ایڈووکیٹ، چوہدری وسیم صابر ایڈووکیٹ، محترمہ تعظیم عزیز ایڈووکیٹ، شجاعت علی راٹھور ایڈووکیٹ، سید عاصم مسعود گیلانی ایڈووکیٹ، سید اشفاق حسین کاظمی ایڈووکیٹ، ہارون ریاض مغل ایڈووکیٹ، میر تنویر ایڈووکیٹ، صغیر حیدر جرال ایڈووکیٹ، اشتیاق احمد راجہ ایڈووکیٹ سمیت بار کونسل کے دیگر ممبران شریک تھے۔ اس موقع پر وزیر چوہدری قاسم مجید اور ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وفد نے وزیراعظم کو وکلا برادری کو درپیش مختلف مسائل اور بار کونسل سے متعلق اہم امور سے آگاہ کیا۔



