مظفرآباد

جنگلات آتشزدگی واقعات میں بتدریج اضافہ، جنگلی حیات تباہ

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان) طویل خشک سالی کے باعث جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ، محکمہ جنگلات کا عملہ بے روزگار آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے مصروف عمل ہیں وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب لمحہ لمحہ کی رپورٹ لے رہے ہیں ناظم اعلی جنگلات علاقائی ملک اسد، ناظم میر نصیر مہتمم سید مظہر حسین نقوی ودیگر موقع پر نیلم،مظفرآباد میں آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جنگلات کو آتشزدگی سے بچانے کیلئے محکمہ جنگلات کو وسائل فراہم کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کام صرف محکمہ جنگلات کا نہیں بلکہ تمام مکاتب فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اور محکمہ جنگلا ت کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔ جنگلات انسانی حیوانی زندگیوں کیلئے جنگلات اہمیت رکھتے ہیں شدید خشک سالی میں جنگلوں میں آگ کے واقعات بڑھ رہے ہیں کچھ لوگ گھاس زیادہ پیدا کرنے کیلئے آگ لگاتے ہیں کچھ لوگ سگریٹ وغیرہ پھینک کر جنگلوں کو آگ کی لپیٹ کے حوالے کر تے ہیں جس سے نقصان ہو رہا ہے جنگلو ں کی اہمیت و افادیت کے پیش نظر ہم سب کو ذمہ داری کا احساس کرنا ہوگا۔ حکومت کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ محکمہ جنگلات کو ہنگامی بنیادوں پر آتشزدگی کے کنٹرول کیلئے وسائل فراہم کرے اور بیلداران جو تاحال مستقل نہیں ہوئے ان کو مستقل کرے۔

Related Articles

Back to top button