مظفرآباد
اپوزیشن لیڈر شاہ غلام قادر کی سردار عتیق سے اہم ملاقات

راولپنڈی(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان سے راولپنڈی میں اہم ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، درپیش چیلنجز، عوامی مسائل اور آئندہ سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ریاست کے مفادات کے تحفظ، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے لیے اپوزیشن کے مؤثر کردار پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان خان بھی موجود تھے۔ رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عوامی مسائل کے حل اور ریاستی معاملات پر باہمی مشاورت اور سیاسی ہم آہنگی کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور مستقبل میں مشترکہ سیاسی کاوشوں کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔



