مظفرآباد
تحریک انصاف مظفرآباد ڈویژن کا اجلاس، قیوم نیازی پر مکمل اظہار اعتماد
مظفرآباد (محاسب نیوز) پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد ڈویژن کا ایک اہم مشاورتی اجلاس مرکزی دفتر مظفرآباد میں منعقد ہوا، جس میں پارٹی قائدین، کارکنان، ونگز کے نمائندگان، ضلعی قیادت اور ڈویژن کے فعال اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔بانی پی، ٹی،آئی عمران خان نیازی کے نامزد کردہ صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردارعبدالقیوم خان نیازی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔۔اجلاس کی صدارت سابق قائد حزب اختلاف ممبر قانون ساز اسمبلی خواجہ فاروق احمد نے کی، جبکہ اجلاس میں سینئر نائب صدر میاں محمد شفیق جھاگوی،نائب صدر سید زیشان حیدر، جنرل سیکرٹری میر عتیق الرحمن،ڈپٹی جنرل سیکرٹری انصر پیرزادہ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید ظہر علی گیلانی،ڈپٹی سیکرٹری راجہ فرخ ممتا ز خان،سابق وزیر حکومت مفتی منصور الرحمن، صدر ڈویژن مظفرآباد ملک انصر، جنرل سیکرٹری خواجہ شفیق، صدر پی ٹی آئی نیلم میاں اخلاق رسول اور صدر پی ٹی آئی جہلم ویلی عمران پزیر سمیت دیگر قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔اجلاس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، عمران خان کی غیر قانونی حراست کے خلاف جاری تحریک اور حلقہ وار سطح پر پارٹی کی تنظیم سازی کو مزید موثر اور مربوط بنانے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ شرکاء نے پارٹی کے نظریاتی استحکام، عوامی رابطہ مہم، اور نوجوانوں کو متحرک کرنے پر زور دیا۔ہر منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج میں آزاد کشمیر سے تحریک انصاف کی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے جس کی بنیاد انصاف، خودداری اور عوامی خودمختاری پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ آج نہ صرف پاکستان بلکہ آزاد کشمیر کے چپے چپے میں مقبول ہو چکا ہے۔ ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف جو آواز عمران خان نے بلند کی، وہ ہر باشعور شہری کی آواز بن چکی ہے۔ مقررین نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ ہمت، صبر اور عزم کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں، کیونکہ حق اور سچ کی راہ میں مشکلات آتی ہیں، لیکن آخرکار کامیابی اسی کی ہوتی ہے جس کا نظریہ سچا اور ارادہ مضبوط ہو۔ اُنہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ایک بڑی قوت کے طور پر ابھرے گی، اور ہم ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی تنظیمی فعالیت اور نظریاتی یکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا کہ میڈیا کے محاذ پر پارٹی کا مؤقف واضح، مدلل اور جرات مندانہ انداز میں پیش کیا جائے گا، تاکہ عوام تک درست معلومات پہنچ سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں کارکنان کی قربانیاں اور وفاداری تحریک کی اصل طاقت ہیں، اور ہمیں فخر ہے کہ آزاد کشمیر کے کارکنان ہر مشکل گھڑی میں قیادت کے ساتھ کھڑے رہے۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہر یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر پارٹی کو منظم کیا جائے گا، نوجوانوں کو ذمہ داریاں دی جائیں گی اور عوامی مسائل پر بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔اجلاس میں۔اجلاس میں قرارد ادیں پیش کی گئی پاکستان تحریک انصاف مظفرآباد ڈویژن نمائندہ اجلاس عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتا ہے اور سفیر کشمیر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔مظفرآباد ڈویژن کے جملہ عہدیدران ضلع،تحصیل،حلقہ،یونین کونسل بشمول کارکنان عمران خان اور سردار عبدالقیوم خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔آج کا اجلاس عمران خان کی ہمشیران کو بھائی کے ساتھ ملاقات آئین و قانون کے مطابق نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتا ہے بلخصوص مظفرآباد ڈویژن اور بلعموم پور ا آزاد کشمیر اپنے پارٹی صدر عبدالقیوم نیازی اور سنیئر راہنماء خواجہ فاروق کی قیادت میں قائد کی ہمشیران کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑا ہے جن کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔جلاس کے اختتام پر قائدین نے تحریک انصاف کی کامیابی، عمران خان کی رہائی اور ریاست میں جمہوریت کی بحالی کے لیے دعا کی۔




