مظفرآباد

میرپور‘نیشنل ایکشن پلان جملہ نقاط پر عملدرآمد کو جاری رکھنے کا فیصلہ

میرپور(بیوروپورٹ)ڈویژن میرپور میں امن و امان کے قیام، سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت گزشتہ اجلاسوں میں کیے گے فیصلہ جات پر عملدرآمد اور پراگرس کا جائزہ لینے کے لئے کمشنر میرپور ڈویژن راجہ طاہر ممتاز خان کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ریجنل کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر خالد محمود چوہان، کمانڈر 333 بریگیڈ، ڈپٹی کمشنرز میرپور، بھمبر اور کوٹلی، سپرنٹنڈنٹ صاحبان پولیس میرپور، بھمبر اور کوٹلی سمیت سیکیورٹی اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی میں قانون و آئین کے نفاذ،امن و امان کی صورتحال کے قیام،بغیر ویزہ کے غیر ملکیوں کی آمدورفت، آبادکاری اور انخلاء، پرائس کنٹرول، تجاوزات کے خاتمے،بھکاریوں کی روک تھام، سوشل میڈیا کے غلط استعمال، مدارس و مساجد کی رجسٹریشن، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی، عوامی مسائل کے فوری حل اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت متعدد اہم امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ کیے گے فیصلہ جات پر عملدرآمد اور پراگرس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے جملہ نقاط پر من و عن عملدرآمد کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان ملکی تحفظ و سلامتی کا پلان ہے اس پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کوئی بھی ادارہ غفلت اور لاپروائی نہیں برتے گا ہر ادارہ اپنی اپنی زمہ داریاں پوری کرئے اس طرح تینوں اضلاع میں پرائس کنٹرول اور کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں،بجلی اور دیگر اشیاء کی سستی فراہمی کے باوجود قیمتیں کم نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ تمام ضلعی، تحصیل اور نیابت سطح کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، مجسٹریٹ صاحبان اپنی موجودگی میں پڑتال کریں اور باقاعدہ ماہانہ پراگرس رپورٹس ارسال کریں،غیر قانونی آبادکاری اور غیر ملکیوں کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزٹ ویزہ پر غیر قانونی کام کرنے والوں، جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں اور غیر مقامی افراد کی فہرستیں مرتب کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔بغیر وجہ کے دوسرے صوبوں سے آنے والے افراد کی رہائش ان کی نقل و حرکت کے حوالے سے مانیٹرنگ کی ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں میرپور ڈویژن میں بھکاریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو فوری ختم کرنے اور اس مسئلہ کو سنگین سماجی و انتظامی مسئلہ قرار دیتے ہوئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جامع کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھکاریوں کے سہولت کاروں اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی گئیں۔ کمشنر میرپور ڈویژن نے مدارس و مساجد کی جامع رجسٹریشن، طلبہ و اساتذہ کے مکمل کوائف کی تیاری اور ڈیجیٹل ڈیٹا مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کی ہدایت کی۔ اس مقصد کے لیے میرپور یونیورسٹی کے آئی ٹی ماہرین کے تعاون سے خصوصی ڈیجیٹل ایپ تیار کرنے پر زور دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button