مظفرآباد
پاکستان آزادکشمیر کے عوام میں دراڑ ڈالنے والے کامیاب نہیں ہونگے، فاروق حیدر
مظفرآباد(محاسب نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ قائدمسلم لیگ ن محمد نوازشریف،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف،وزیراعلی پنجاب مریم نواز فخریہ طور پر خود کو کشمیری کہلوانا پسند کرتے ہیں یہ لیگی قیادت کی کشمیرسے محبت اور عقیدت کا منہ بولتا ثبوت ہے نوازشریف اگر 2017 ء میں نااہل نا ہوتے تو اس وقت آزادکشمیر میں بھی تعمیر و ترقی کی صورتحال مختلف ہوتی،2021 ء میں جو حکومت لائی گئی اس کے مضمرات سب کے سامنے ہیں،اس وقت آٹے اور بجلی کی کم قیمت حکومت پاکستان کی خصوصی شفقت کی بدولت فراہم کی جانے والی23 ارب روپے کی گرانٹ کی بدولت ہے کچھ لوگ پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام میں دراڑ ڈالنا چاہتے ہیں ایسا ہم کسی صورت نہیں ہونے دینگے کشمیری کبھی پاکستان کو نہیں چھوڑ سکتے یہ دوطرفہ محبت ہے یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے صحت کارڈ کی بحالی پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ یہ سابق حکومت آزادکشمیر کی نااہلی کیوجہ سے بند ہوا تھا اس کا آغاز محمد نوازشریف کے دور میں ہوا تھا یہ کوئی نیا منصوبہ نہیں،پنجاب میں ہونے والی برق رفتار ترقی کے ثمرات انشاء اللہ یہاں بھی جلد پہنچیں گے مسلم لیگ ن نے ہر وہ کام کیا جس میں عوام کا مفاد ہے مظفرآباد میں جدید ترین کینسر ہسپتال نے کام شروع کر دیا ہے جس کا فائدہ صوبہ خیبر پختوانخواہ کے عوام کو بھی ہوگا،دانش سکولز اور یونیورسٹیز میں آزادکشمیر کے بچے پڑھیں گے اور ملکی ترقی میں اپنا بھرپور حصہ ڈالیں گے مسلم لیگ ن میں امیدواران کی کسی جگہ کمی نہیں جماعت اتحاد و اتفاق سے انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی ہم نے اپنے دور میں ایک طویل المدتی پالیسی کے تحت پائیدار ترقی نوجوانوں کے لیے بڑ ے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات اٹھاے تھے مگر بدقسمتی سے پی ٹی آئی کو جس طرح سے لایا گیا اس نے سب کچھ تباہ کردیا اب دوبارہ وہیں سے اس سارے عمل کو پہلے سے بہتر انداز میں شروع کرینگے مرکزی ایوان صحافت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ہندوستانی مشیر داخلہ اجیت ڈول کا بیان کے ہم مسلمانوں سے بدلہ لیں گے مودی کی انتہا پسند مسلم دشمن سوچ کی عکاسی کرتا ہے یہ اس کے توسیع پسندانہ عزائم کا بھی عکاس ہے ا س پر امید ہے کہ قومی سلامتی کے اداروں نے کام کیا ہوگا اس بیانیے کو ایسے ہیں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہندوستان کے اندر اس وقت نظریاتی تقسیم دن بدن گہری ہوتی جارہی ہے مودی کو ہندوستان کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھا جارہا ہے ہندوستانی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوں پر کوئی توجہ نہیں دیتا ہماری افواج نے ان کو ایسا جواب دیا ہے کہ پوری دنیا تسلیم کررہی ہے اب وہ ہر دفعہ خفت مٹانے کے لیے نیا بیانیہ تلاش کرتے ہیں مگر اس میں انہیں ناکامی ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ کوئی بھی حلقہ ایسا نہیں جہاں مسلم لیگ کے پاس امیدواران کی لمبی فہرست نا ہو ہر جگہ ٹکٹ کے لیے بھرپور مقابلہ ہے لیکن جب ٹکٹ مل جائیں تو باقی سب کو جماعتی ڈسپلن کی پابندی کرنی ہے ہم کوئی ہجوم نہیں یہ ایک تنظیم ہے اور اس کا طریقہ کار ہے بہت ساری جگہوں پر ایک سے زیادہ ٹکٹ کے مظبوط امیدواران ہیں لیکن ٹکٹ کسی ایک کو ہی مل سکتا ہے سب کو نہیں اس لیے باقی سب جماعت کی کامیابی کے لیے کام کرینگے جماعت کامیاب ہوگی تو اسی میں سب کی عزت ہے۔




