فہیم قتل کیس‘عدالت نے بہتر ین فیصلہ دیکر انصاف کا بول بالا کر دیا

پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)فہیم عثمانی قتل کیس ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت پٹہکہ نے بہترین فیصلہ دیکر ہمارے دل جیت لیے 28مئی 2022 کو حماد خواجہ اور عثمان اعوان نے ساتھیوں سے ملکر فہیم عثمانی کو خنجر مار کر قتل کیا جس پر گزشتہ روز ضلعی فوجداری عدالت پٹہکہ نے بہترین فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ دوسرے کو عمر قید کی سزا سنائی عدالت سے سزا ملنے پر عدلیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں مقتول فہیم عثمانی کے ورثا کی پریس کلب پٹہکہ میں میڈیا سے گفتگو اپنی گفتگو میں وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی پٹہکہ شاہد علی عثمانی،وسیم عثمانی و دیگر نے کہا کہ معاشرے کے اندر جرائم کا خاتمہ ایسے ہی ممکن ہو سکتا ہے جب قانون پوری قوت سے سزا جزا دے ہم پولیس انتظامیہ عدلیہ وکلا میڈیا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے شروع دن سے ہمارا ساتھ دیا آج عدالت نے بہترین فیصلہ سناتے ہوئے حماد خواجہ کو سزائے موت اور دس لاکھ جرمانہ جبکہ عثمان اعوان کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی مستغیث مقدمہ کی جانب سے طاہر عزیز خان ایڈوکیٹ اور پراسیکیوٹر آصف ترک نے مقدمے کا دفاع کرتے ہوئے ملزمان کو سزائیں دلوائیں ورثا نے مزید کہا کہ معاشرے سے جرائم کا خاتمہ تب ہی ہو گا جب آپ برے کو برا کہیں گے یہاں کچھ لوگوں نے ملزمان کو تحفظ اور انہیں بچانے کی بھر پور کوشش کی جن کو ایسا کرنے پر سوچنا ہو گا کہ وہ کیا کر رہے ہیں انسانی جان لینے والا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہوتا لیکن یہاں لوگوں نے ملزمان کو بھر پور سپورٹ کی اس کے باوجود عدالت اور پولیس وکلا نے بہترین کام کرتے ہوئے ہمیں انصاف دیا اور ملزم کو ان کے انجام تک پہنچایا ہمیں امید ہے آگے بھی اسی طرح کے فیصلے ہوں گے اور ہمارے بھائی کی جان لینے والوں کو ضرور سزا ملے گی اس موقع پر انہوں نے جج شیخ ایاز بشیر،قاضی ابرار حسن رانا کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اچھا فیصلہ سنایا یقینا معاشرے میں جب ایسے فیصلے ہوں گے تو معاشرے سے جرائم کا خاتمہ ہو گا اور لوگ بھی ہمارے ایسے فیصلوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور قانون کا احترام کرتے ہیں،،



