مظفرآباد

ہٹیاں بالا‘ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی ناقص تعمیر‘ تکمیل سے قبل خستہ حالی کاشکار

چناری تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) حلقہ سات جہلم ویلی کے متوقع امیدوار اسمبلی عمیر آفتاب کیانی کا ضلعی ہیڈکوارٹر ہٹیاں بالا میں بھرپور شو آف پاور،سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل“پاکستان زندہ باد”ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت، مسلم لیگ (ن) کے کارکنان، عہدیداران، نوجوانوں، بزرگوں، مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت، ریلی پریس کلب کے سامنے جلسہ عام کی شکل اختیار کرگئی، شرکاء پارٹی پرچم اور قومی جھنڈے تھامے ہوئے تھے جبکہ فضا پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور مسلم لیگ (ن) کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں بھرپور نعرے بازی کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پاک فوج کا کردار ناقابلِ فراموش ہے۔ پاکستان زندہ باد ریلی سے مسلم لیگ ن کے رہنما و امیدوار اسمبلی عمیر آفتاب کیانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاک فوج ملک کی سرحدوں کی محافظ اور قوم کے وقار کی علامت ہے، جس کی قربانیوں کی بدولت آج پاکستان امن و استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔مسلم لیگ ن ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے حلقہ سات کے عوام، مسلم لیگ ن کے ووٹرز سپورٹرز نے جس والہانہ محبت، اعتماد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، وہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف نے اپنے دورِ حکومت میں پاکستان کو ناقابل تسخیر قوت بنایا اور ملکی دفاع کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا۔عمیر آفتاب کیانی نے کہا کہ آج وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نہ صرف دفاعی میدان میں مزید مضبوط ہو رہا ہے بلکہ معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہے۔ عمیر آفتاب کیانی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کو بحرانوں سے نکالا اور آئندہ بھی عوامی اعتماد کے ساتھ ترقی کا سفر جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان ریاست آزاد کشمیر کے عظیم، مدبر اور عوام دوست کشمیری لیڈر ہیں راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت میں آزاد کشمیر میں تاریخی ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے اور اداروں کو مضبوط کیا گیا۔ عمیر آفتاب کیانی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے صدر شاہ غلام قادر اور سابق وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی متحرک اور وژنری قیادت میں مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں واضح اکثریت حاصل کر کے حکومت بنائے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے نمائندگی کا موقع دیا تو وہ حلقہ سات کے ہر گاؤں، ہر بستی اور ہر شہری کی آواز بنیں گے۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے سڑکوں کی تعمیر، صحت و تعلیم کی بہتر سہولیات، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، حلقہ سات سے منتخب ممبر اسمبلی نے سکیموں اور ملازمتوں کی بندربانٹ کی، اقرباء پروری، برادری ازم، ملازمتوں کی لوٹ مار کی، محکمہ تعلیم میں بدترین کرپشن کی داستانیں ہیں، انشاء اللہ ان کا بھرپور احتساب کریں گے ہم راجہ محمد فاروق حیدر خان کیساتھ کھڑے ہیں، پارٹی ٹکٹ ہمارا حق ہے

Related Articles

Back to top button