ریاستی ایوان صدر کے سالانہ اخراجات 39کروڑ 42لاکھ سے تجاوز
مظفرآباد(خبر نگار خصوصی)نہ ادویات،نہ تعلیم موت کے کنوؤں میں تبدیل سڑکیں،سسکتی عوام،ستر فیصد اعلی تعلیم یافتہ اور ہنرمند ڈنکی لگانے پر مجبور مگر اشرافیہ سمیت صدر ہاؤس روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے لٹانے میں مصروف،میڈیا انوسٹیگیشن ٹیم نے صدر ہاؤس آزاد کشمیر کی شاہ خرچیوں طشت از بام کر دیں۔صدر آزاد کشمیر کے اخراجات پر تفصیلی رپورٹ جاری۔میڈیا انوسٹیگیشن ٹیم کے مطابق صدر ہاوس کے سالانہ اخراجات 39 کروڑ 42 لاکھ ہیں، جو کہ روزانہ 11 لاکھ بنتے ہیں۔انٹرٹینمنٹ فنڈز کے لیے 2 کروڑ اور 62 لاکھ خرچ کیے جاتے ہیں۔ خصوصی اشیاء (جن کی تفصیل نہیں دی گئی) 30 لاکھ سالانہ،گاڑیوں کی مرمت اور ڈیکوریشن کے لیے 2 کروڑ 80 لاکھ خرچ کیے جاتے ہیں۔ پیٹرول کے لیے 3 کروڑ اور سفری اخراجات کے لیے 3 کروڑ 5 لاکھ خرچ کیے جاتے ہیں۔ صدر ہاوس کے یوٹیلیٹی بلز کے لیے 1 کروڑ 83 لاکھ خرچ کیے جاتے ہیں۔ ایک الگ الاونس جس کی کوئی تفصیل نہیں 2 کروڑ 75 لاکھ گیس کا خرچہ 25 لاکھ،بجلی کا خرچہ 1 کروڑ 35 لاکھ ہے۔صدر ہاوس بلڈنگ الاونس 29 لاکھ اور اس کے علاوہ صدر ریاست کے لیے صدر ہاوس میں ایک دائیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے تاکہ صدر ریاست کو ایمرجنسی میں اس کی ٖضرورت پڑ سکتی ہے۔تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں یہ شاہی اخراجات صرف صدر ریاست کے لیے ہیں۔