مظفرآباد
امن کے دعویدار اپنے ہی ملک کو بدامنی کی طرف دھکیل رہے ہیں‘سردار عبدالقیوم نیازی
کوٹلی(بیورورپورٹ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو پہلے ناحق قید میں ڈالا اور اب ان کی صحت سے مجرمانہ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔حکومتی حرکتیں قابل مذمت ہیں۔پاکستانی اور کشمیری قوم اپنے عظیم رہنما کی صحت بارے شدید تشویش میں مبتلا ہے۔فیملی اور ڈاکٹرز کو فوری رسائی نہ دی گئی تو قوم سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہے۔عمران خان قوم کے ہیرو ہیں۔حکومت ہوش کے ناخن لے۔وفاقی حکومت عمران خان کی صحت بارے جھوٹ بولتی رہی۔دنیا کو امن دینے کے دعویدار اپنے ہی ملک کو بدامنی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔ عمران خان کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں۔حالات کی سنگینی کااندازہ کیا جائے۔ہم ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔سردار عبدالقیوم خان نیازی کی پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر اور سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کوٹلی میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ناحق قید میں ڈالا اوراب ان کی صحت سے مجرمانہ کھلواڑ کیا جا رہا ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔حکومتی حرکتیں قابل مذمت ہیں۔حکمرانوں کی کم ترین سوچ پر ماتم ہی کیا جا سکتا ہے۔اپنی شکست کا بدلہ عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈال کر نہ لیا جائے۔قوم ایسی حرکتوں اور غلطیوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔پاکستانی اور کشمیری قوم اپنے عظیم رہنما کی صحت بارے شدید تشویش میں مبتلا ہے۔فیملی اور ڈاکٹرز کو فوری رسائی نہ دی گئی تو قوم سڑکوں پر نکلنے کو تیار ہے اور پھر اسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہو گا۔ عمران خان قوم کے ہیرو ہیں۔حکومت ہوش کے ناخن لے۔وفاقی حکومت عمران خان کی صحت بارے جھوٹ بولتی رہی۔ اب قوم سچ جاننا چاہتی ہے۔مرکز کے فیصلے اور ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں۔قوم تیار رہے۔ پریس کانفرنس میں مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جاوید شاہد ایڈووکیٹ، ڈویژنل صدر راجہ آفتاب اکرم، سابق وائس چئیرمین آزاد کشمیر بار کونسل عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر ملک نثار، سینئر نائب صدر نعیم اقبال، جنرل سیکرٹری شاہ نواز، جاوید نذیر بڑالوی، ثقلین شاہ، ظفریاب راٹھور و دیگر سینئر تنظیمی عہدیداران و کارکنان موجود تھے۔





