جہلم ویلی بارکا پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ

ہٹیاں بالا (بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع جہلم ویلی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، تقریب میں صدر بار ایسوسی ایشن سید شجاعت گیلانی، جنرل سیکرٹری شاہد شیخ، سابق چیئرمین وزیر اعظم معائنہ کمیشن صاحبزادہ اشفاق ظفر، چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ، راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ، خورشید اعوان ایڈووکیٹ، راجہ محمد عظیم زاہد ایڈووکیٹ، عقیل عثمانی ایڈووکیٹ اور نثار چک ایڈووکیٹ، چوہدری فواد الحسن ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صدر خوشحال خان مغل، جنرل سیکرٹری مبارک حسین اعوان، سینئر نائب صدر ارشد رشید اعوان، نائب صدر اول انصار نقوی، نائب صدر دوم شاہد کیانی، ممبر بورڈ آف گورنرز اسلم مرزا، عامر شیخ کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وکلاء اور صحافیوں نے صحافت اور آئین و قانون کے باہمی تعلق پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ شرکاء نے کہا کہ آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت آئین کی روح کی عکاس اور جمہوری اقدار کی محافظ ہوتی ہے، جبکہ وکلاء آئین و قانون کی بالادستی اور شہری حقوق کے تحفظ کے لیے صفِ اول کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئینی حدود میں رہ کر کی جانے والی صحافت عوام میں شعور بیدار کرتی ہے اور انصاف کے تقاضوں کو مضبوط بناتی ہے، اس لیے وکلاء اور صحافیوں کا باہمی تعاون ایک منصفانہ، باخبر اور قانون پسند معاشرے کے قیام کے لیے ناگزیر ہے۔




