حمزہ ڈویلپمنٹ کایوسی سنیادامن میں ڈیزاسٹر کمیٹیوں میں سامان تقسیم

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)یونین کونسل سیناں دامن میں پی پی اے ایف کی فنڈنگ سے حمزہ ڈویلپمنٹ زیرِ اہتمام لوکل ایریا ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں میں سامان کی تقسیم کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد،جس میں وائس چیئرمین یونین کونسل چوہدری صداقت فاروق، کونسلرز سید جواد ہمدانی، راجہ ریاض، نصیر مغل، ریسکیو 1122 کے نمائندہ ارشد قریشی، توصیف شیخ اور ایس ڈی ایم اے کے نمائندوں سمیت معززین علاقہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر پراجیکٹ منیجر حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن راجہ نصیر خان نے پروگرام کے مقاصد اور لوکل ایریا ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے کردار پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کے تحت گاؤں کی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کو تربیت دینے کے بعد ان میں ضروری ریسکیو اور ایمرجنسی آلات تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں مقامی سطح پر بروقت اقدامات ممکن ہو سکیں،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سید فیصل کاظمی نے کمیٹیوں کو سامان کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تمام کمیٹیوں کے نمائندگان سے ایم او یو پر دستخط کرائے ریسکیو 1122 کے نمائندہ ارشد قریشی نے شرکاء کو بتایا کہ وہ اس سے قبل ان کمیٹیوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹریننگ دے چکے ہیں،اب انہوں نے فراہم کردہ آلات کے استعمال،ان کی دیکھ بھال اور ایمرجنسی صورتِ حال میں درست طریقے سے کام لینے کے بارے میں عملی رہنمائی بھی فراہم کی،شرکاء نے پی پی اے ایف اور حمزہ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس پروگرام سے مقامی سطح پر عوام میں آگاہی، خود اعتمادی اور باہمی تعاون کا جذبہ مزید مضبوط ہوگا۔




