مظفرآباد

ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس‘مختلف منصوبے زیر غور لائے گئے

مظفرآباد(پی آئی ڈی)ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)عاطف الرحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2025-26ء کاتیسرا سپیشل اجلاس کشمیر پلان ہا ؤس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فورم کے ممبران کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ برقیات کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں بجلی کے نیٹ ورک میں بہتری کا منصوبہ لاگتی 9ارب 99کروڑ روپے اور محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے زیر انتظام دو منصوبہ جات جن میں آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع (آٹھمقام، باغ، راولاکوٹ، میرپور اوربھمبر)کی واٹر سپلائی سکیموں کی فزیبلٹی سٹڈی و ڈیزائن کا منصوبہ لاگتی 8کروڑ 97لاکھ روپے اورکشمیر کالونی ڈڈیال ضلع میرپور کی واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ لاگتی 17کروڑ 40لاکھ روپے زیر غور لائے گئے۔

Related Articles

Back to top button