مظفرآباد
بازل علی نقوی کا دورہ پٹہکہ‘ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کے تعمیراتی کام کا معائنہ
پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)وزیر صحت سید بازل علی نقوی کا دورہ تحصیل ہیڈ کواٹر پٹہکہ ہسپتال کے تعمیراتی کام کا معائنہ ہسپتال میں عملہ پورا کرنے کی یقین دہانی ہسپتال کا بہترین کام کرنے پر تعمیراتی کمپنی کے سربراہ حاجی علی اکبر عثمانی کو قومی دن کے موقع پر ایوارڈ دینے کا بھی اعلان اس سے قبل حاجی علی اکبر عثمانی کو اپر کھلانہ زچہ بچہ سنٹر کی شاندار تعمیر پر صدارتی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو چکے ہیں سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پٹہکہ حاجی علی اکبر عثمانی نے وزیر صحت سید بازل علی نقوی کو ہسپتال کے متعلق بریفنگ دی جس پر بازل علی نقوی نے ہیوی ایکسرے ہونٹ نصب کرنے سے ڈاکٹرز کی تعیناتی کا وعدہ کیا اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے فیز ٹو کی تکمیل پر محمد عمران عثمانی اینڈ کے لیے بھی صدارتی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تاکہ کمپنیز کی حوصلہ افزائی ہو سکے اور تعمیراتی کاموں میں مقابلے کا رحجان قائم ہو وزیر صحت سید بازل علی نقوی نے کہا کہ پٹہکہ ہسپتال کے اندر چوبیس گھنٹے ایکسٹرا یونٹ چلانے کا وعدہ کیا اور کہا کہ پٹہکہ ہسپتال پراپر فنگشنل ہو جائے گا تین مرحلوں کے اندر اس کے سٹاف کو پورا کریں گے پھر لوگ انگلینڈ کے بجائے علاج معالجے کے لیے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پٹہکہ آئیں گے اس موقع پر ایم ایس پٹہکہ ڈاکٹر محمد سمیر خان نے ہسپتال کے اندر موجود مسائل پر وزیر صحت کو مکمل بریفنگ دی جس پر بازل علی نقوی نے ہسپتال کے اندر تمام شعبوں کو فعال کرنے کے ساتھ جملہ ڈاکٹر اور سٹاف مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ڈاکٹر سمیر خان کی سربراہی میں ہسپتال کا نظام بہترین چلایا جا رہا ہے جو سٹاف یہاں دستیاب نہیں بہت جلد اس کو یہاں تعینات کیا جائے گا تاکہ لوگ مظفرآباد سی ایم ایچ اور امبور جانے کے بجائے اپنا علاج معالجہ مقامی ہسپتال میں کروا سکیں اس موقع پر پارٹی کے کارکنان بھی موجود تھے،،




