مظفرآباد

کشمیر کی جاندارآوازخاموش‘صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی سرکاری اعزاز کے ساتھ تدفین

میرپور (ظہور الرشید سے)صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی نماز جنازہ قائد اعظم کرکٹ اسٹیڈیم میں ادا کردی گئی، آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،صدر گرامی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا جسد خاکی سلطان ہاؤس چیچیاں سے کرکٹ اسٹیڈیم گاڑیوں کے ایک بہت بڑے قافلے کے ہمراہ لایا گیا، اسٹیڈیم میں جسد خاکی کے تابوت کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی پرچموں میں لپیٹ کر فوجی گن کیریج جیپ میں رکھ کر لایا گیا، نماز جنازہ معروف روحانی مرکز گلہار شریف کی ممتاز روحانی شخصیت قاضی محمد رفیق نے پڑھائی، نماز جنازہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور،قائمقام صدرو سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، 10 کورکے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامر احسن نواز، چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرراجہ سعید اکرم خان،سینئرجج سپریم کورٹ جسٹس رضاعلی خان، جج سپریم کورٹ جسٹس چوہدری خالد یوسف، چیف جسٹس ہائی کورٹ سردار لیاقت شاہین، جسٹس چوہدری خالد رشید، ہائی کورٹ کے ججز،موسٹ سینئر وزیرمیاں عبدالوحید، پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے صدر چوہدری محمدیاسین، وزراء اکرام چوہدری محمد رفیق نیئر،سردارجاوید ایوب، چوہدری محمداخلاق، ملک ظفر اقبال،چوہدری قاسم مجید،سردارضیاء قمر،فہیم اخترربانی، عامر یاسین، سید بازل علی نقوی،چوہدری محمدرشید، چوہدری علی شان سونی، جاوید اقبال بڈھانوی،دیوان علی چغتائی،مشیرحکومت سردار فہدیعقوب، سردار احمدصغیر، سردار سعود، برطانوی پارلیمنٹ میں چیئرمین کشمیر کمیٹی ایم پی بیرسٹر عمران حسین، سابق لارڈ میئر چوہدری الطاف حسین،آزاد کشمیرکے سابق وزراء اعظم سردار محمد یعقوب خان،راجہ فاروق حیدرخان،چوہدری انوار الحق،سردار تنویر الیاس، سردار عتیق احمد خان، سردار عبدالقیوم نیازی، سابق صدر سردار مسعود خان،سابق سپیکرشاہ غلام قادر،سابق سینئروزیرکرنل (ر)وقار احمدنور، سردار حسن ابراہیم، سابق وزیر اطلاعات سردار عابد حسین عابد،سابق قائمقام وزیراعظم چوہدری پرویز اشرف،سابق وزراء راجہ مشتاق منہاس، چوہدری طارق فاروق،اکبرابراہیم،مرزاشفیق جرال، ملک محمدنواز،ڈاکٹرنجیب نقی، عبدالماجدخان، اکمل سرگالہ، احمدرضاقادری، چوہدری مقبول گجر،خواجہ فاروق، بیرسٹرافتخارگیلانی، چوہدری محمدسعید،انصرابدالی،چوہدری رخسار احمد، خالد مسعود، طاہرکھوکھر،ایم ایل اے دیوان محی الدین،صدارتی مشیرسردار امتیاز،سابق ایم ایل اے راجہ مقصود احمدخان،سابق معاون خصوصی چوہدری محمداشرف،سابق مشیرامجدیوسف، سابق امیدوارملک محمدیوسف، راجہ ریاست خان،انسپکٹر جنرل پولیس یاسین قریشی، آزادکشمیرکے سیکرٹری اطلاعات وآئی ٹی راشد حنیف قریشی، سیکرٹری حکومت انصریعقوب،چوہدری محمدرقیب، سیکرٹریز حکومت، جی او سی 23 ڈویژن جہلم میجر جنرل توقیر عباس،جی او سی میجرجنرل محمدآصف چوہدری،ڈی جی وزیراعظم سیکرٹریٹ عامرذیشان جرال،ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید، چیئرمین علماء مشائخ کونسل صاحبزاد ذوالفقار، پیر صاحبزادہ انجم سرکار،سابق چیف جسٹس اعظم خان، چیئرمین وزیراعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن چوہدری حسن اشرف،سابق ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال،سابق مشیر چوہدری شعبان،سابق چیئرمین زکواۃ کونسل چوہدری محمدصدیق،سابق ڈی جی چوہدری منشاء،چوہدری معیز مجید، چیئرمین ضلع کونسل راجہ نوید اختر گوگا، میئر میونسپل کارپوریشن عثمان علی خالد، کمشنر میرپور راجہ طاہرممتازخان، ڈی آئی جی ڈاکٹرخالد چوہان، ڈپٹی کمشنر راجہ محمدصداقت خان، ایس ایس پی خرم اقبال، سابق امیدواراسمبلی ذوالفقار عباسی،سابق امیدوار اسمبلی سردارآفتاب انجم ایڈووکیٹ، سابق محتسب اعلیٰ مرزاظفرحسین، راجہ فاروق نیاز، سابق سیکرٹری راجہ امجد پرویز علی خان، سابق صدرسپریم کورٹ بارسید نشاط کاظمی ایڈووکیٹ،سابق صدر سپریم کورٹ بار جاوید نجم الثاقب، جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ راشد رشید ایڈووکیٹ، سابق ڈائریکٹراطلاعات چوہدری محمدرشید،حاجی راجہ منیراللہ خان، ماسٹرفضل الرحمن،ندیم قاسمی، اعجاز رضا، راجہ شوکت خالق، پرنسپل محترمہ بے نظیربھٹوشہید میڈیکل کالج ڈاکٹرفیصل بشیر، چوہدری محمدحنیف،راجہ مبشراعجاز، چوہدری انصرصارم،سینئرصحافی زاہد تبسم، عامرمحبوب،راجہ کفیل احمد،خواجہ متین، امجد چوہدری، اعجاز عباسی، بشیرعثمانی،چوہدری جاوید، مشیران حکومت،ایم ایل اے صاحبان،سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں، ایم ایل ایز، امیدواران اسمبلی، سول سوسائٹی سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے نماز جنازہ میں ملک بھر سے اعلیٰ سیاسی،سرکاری اور سماجی شخصیات آئیں۔نماز جنازہ کی ادائیگی مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ دن بھر جاری رہا،صدر ریاست کی نماز جنازہ میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اپنی ساری مصروفیات ترک کرکے ہسپتال اور بعدازاں میرپور پہنچے۔صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کے جسد خاکی کو توپوں کی سلامی دی گئیں۔صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی تدفین پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ عمل میں لائی گئی۔قبل ازیں صدر ریاست بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کی وفات کا سن کر ان کے پیاروں میں سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی۔عوام کی بڑی تعداد ان کے تابوت کو لے کے آنے والی ایمبولنس کو دیکھنے منگلا انٹری پوائنٹ پہنچے اور رقت آمیز مناظر کے ساتھ ایمبولنس کے ساتھ چل دیے۔ان کا جسد خاکی ان کے آبائی گھر کھڑی شریف لے جایا گیا جہاں سے سہ پہر کے وقت بہت بڑے جلوس اور رقت آمیز مناظر کے ساتھ کرکٹ اسٹیڈیم لایا گیا۔شرکاء نے ان کی روح کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کیں۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ و پولیس نے نماز جنازہ کے لئے آنے والوں کے لئے سیکورٹی اور پارکنگ کے لیے بہترین انتظامات کر رکھے تھے، نماز جنازہ کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا سلامی دی مارچ پاسٹ کیا۔

Related Articles

Back to top button