پلاز وں میں بجلی کا اضافی استعمال‘ شہری آبادی کے ٹرانسفارمرز پر لوڈ بڑھ گیا

مظفرآباد(رپورٹ: جہانگیر حسین اعوان سے) محکمہ برقیات اور ضلعی انتظامیہ کی ملی بھگت کروڑوں روپے مالیت کے بڑے بڑے پلازے مارکیٹس بنانے والوں نے علیحدہ ٹرانسفارمرز نصب نہ کیے جس کی وجہ سے محلے مارکیٹ کے ٹرانسفارمرز پر لوڈ بڑھ گیا بجلی کا بوسیدہ نظام مزید لوڈبرداشت کرنے سے قاصر ہے ٹرانسفارمر ز جلنے ٹرپ ہونے کے باعث لوڈ شیڈنگ کا عذاب شہری بری طرح متاثر ہو گئے ان بڑے بڑے پلازوں مارکیٹوں کے مالکان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے محکمہ برقیات کے ذمہ داران خاموش تماشائی بن گئے ہر پلازے اور مارکیٹ کا اپنا اپنا ٹرانسفارمر ہونا چاہے بعض نے لگوا رکھے ہیں لیکن بعض با اثر صرف پیسے کمانے کے چکروں میں اپنا علیحدہ ٹرانسفارمر نصب نہیں کر ا رہے ہیں مدینہ مارکیٹ، نیا محلہ، سینٹر پلیٹ، اپر اڈہ، عید گاہ روڈ، خواجہ محلہ، سنڈھ گلی، اپر چھتر، لوئر چھتر، شوکت لائن، نلوچھی بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں تعمیر بڑے بڑے پلازے اور مارکیٹس بجلی استعمال کر رہے ہیں اس کی تحقیقات کی جائے اور جس جس پلازے مارکیٹ کے مالک نے اپنے اپنے علیحدہ ٹرانسفامرز نصب نہیں کیے ان کے خلاف قانونی کاررئی کی جائے جرمانے کے جائیں۔




