پیپلز پارٹی حکومت نے جو ادھم مچایا وہ کسی طور پر مناسب نہیں‘فاروق حیدر

مظفرآباد(محاسب نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت بنیادی طور پر نگران حکومت حکومت کے طور پر انتخابات کے لیے ماحول قائم کرنا تھا لیکن اس حکومت نے جو ادھم مچایا وہ کسی طور پر مناسب نہیں ان کے 22 وزرا ہیں لیکن اقتدار کی بھوک ختم نہیں ہوئی اپوزیشن کے حلقوں میں بے جا مداخلت کی جارہی ہے منتخب نمائندوں کی جگہ اپنے کارکنان کو نوازنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں مسلم لیگ ن نے بھی آزادکشمیر کے اندر ہر حلقے سے ہزاروں ووٹ لیے ہیں پھر ان کا کیا قصور ہے جہاں پیپلزپارٹی کے ایم ایل ایز ہیں وہاں ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز سے بھی مشاورت کی جاے گریڈ 5 تک کی تقرریوں کے لیے بھی کیا معیار رکھا گیا ہے وہ بھی سب کے سامنے لایا جاے فنڈز ہیں نہیں حکومت اربوں کے منصوبے شروع کررہی ہے حکومت کے ان عزائم کا راستہ روکیں گے اگر حکومت نے انصاف سے کام نا لیا تو پھر ہم عدالتوں کے پاس جائیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کو اپنے منصب کا خیال رکھنا چاہیے وہ آزادکشمیر کے وزیراعظم ہیں پیپلزپارٹی کے نمائندے نہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صدر آزادکشمیر کے عہدہ پر سیاسی جماعتوں کا حق ہے غیر سیاسی لوگوں کو اس منصب پر نہیں آنا چاہیے اس حوالے سے صدر مسلم لیگ ن شاہ غلام قادر کے موقف سے مکمل اتفاق ہے اور یہ ہم سب کا موقف ہے۔



