مظفرآباد

مڈلینڈ ڈاکٹرزکے زیرِ اہتمام فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد

مظفرآباد(محاسب نیوز)مڈلینڈ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مڈلینڈ ڈاکٹرز میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں دو روزہ مفت کلیفٹ پیلیٹ سرجری کیمپ اور او پی ڈی کا انعقاد کیا گیا، جس میں مستحق مریضوں کو جدید طبی سہولیات اور خصوصی جراحی خدمات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ کیمپ کی قیادت معروف پلاسٹک سرجن ڈاکٹر یاسر نے کی جبکہ مڈلینڈ ڈاکٹرز کی میڈیکل ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت اور جذبہ خدمت کے ساتھ مریضوں کا علاج کیا۔کیمپ کے دوران مختلف پیچیدہ جراحی اقدامات انجام دیے گئے جن میں ایک سالہ بچے کی کلیفٹ پیلیٹ ریپیئر سرجری شامل ہے۔ اس کے علاوہ تین بچوں میں سابقہ ناکام آپریشنز کے باعث پیدا ہونے والی اپر لپ ڈیفارمٹیز، نیزل اسٹرکچر کے مسائل اور کنٹریکچر کو درست کرنے کے لیے ری ڈو سرجریز کی گئیں۔ ایک نوجوان بچی کے پوسٹ برن نیک کنٹریکچر کی کامیاب ریلیز کی گئی جبکہ ایک بچے کی ٹنگ ٹائی کو جنرل اینستھیزیا کے تحت درست کیا گیا۔ مزید برآں لوکل اینستھیزیا میں انگرونگ ٹو نیل اور ہاتھ کے ٹیومر کی ایکسائز سرجری بھی کی گئی۔ڈاکٹر یاسر اور ٹیم نے مریضوں کی بہتر فعالیت اور ظاہری بہتری کے لیے جدید تکنیکوں کے تحت نیزل فلور ایڈجسٹمنٹ اور سافٹ ٹشو ری کنسٹرکشن بھی انجام دی۔ مڈلینڈ ڈاکٹرز ہر دو ماہ بعد اس نوعیت کے کلیفٹ سرجری کیمپس کا انعقاد کرتا ہے تاکہ مستحق افراد کو مستقل بنیادوں پر معیاری اور مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔مڈلینڈ ڈاکٹرز کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ادارہ مستقبل میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت اور خصوصی طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

Related Articles

Back to top button