مانسہرہ (بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ و محکمہ خوراک نے رمضان پیکج سے محروم علاقوں کوشامل کرنے کیلئیے پہلے سے چلنے والے پوائنٹس پر کوٹہ کم کردیا بلدیاتی نمائندوں کی آٹا کی منصفانہ تقسیم کامطالبہ گزشتہ روز مانسہرہ کےویلج چئیرمینز کے وفد نے امیدوارتحص
ل پریذائیڈنگ ملک ممتاز کی قیادت میں جنمیں آصف خان ۔بشارت علی ۔اکمل خان ۔عبدالقیوم۔نویدتنولی۔شیرازارشاد۔عثمان خالد نے اے ڈی سی بابر تنولی۔اے سی قرات العین سے ملاقات کی او ر آٹا فری تقسیم میں نظر انداز کی جانے والی ویلج کونسلز اور دیگر مسائل سے اگاہ کیا اور مطالبہ کیا کہ فری آٹا کی فراہمی کو غیر سیاسی بنیادوں پرمنصفانہ بنایا جائے اے ڈی سی اور اے سی مانسہرہ نے بتایا کہ پوائنٹس کی لسٹیں نئے سرا سے تشکیل دیکر آبادی کے تناسب سے کوٹہ مقرر کیاجارہا ہے اور ہرویلج کونسل میں ایک پوائنٹ ضرور دیاجائے گا ۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us