تر بیلا غازی (بیورو رپورٹ) وزیراعظم پاکستان کے مشیربرائے سیاسی اْمور وپاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام سے انکے دفتر پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں ن لیگ ضلع ہری پور کے صدصاحبزادہ پیر حامد شاہ کی ملاقات،اس موقع پرملکی مجموعی سیاسی صورتحال،تنظیمی اور عوامی اْمور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،مسلم لیگ (ن) ضلع ہری پور کے صدر صاحبزادہ حامد شاہ کے مطابق
لاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں اور آئندہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پارٹی امور پر پر تفصیلی مشاورت کی گئی، ملاقات میں امیر مقام کا کہناتھا کہ سیاسی معاملات کو صرف ملاقاتوں تک محدود نہیں رکھنا چاہیے، بلکہ مل کر لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے منصوبہ بندی کرنی ہے، حکومت غریبوں کی بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات کرنا چاہتی ہے، مؤثر قانون سازی کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کر نے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، دونوں رہنماؤں نے پی ٹی آئی کی منفی سیاست کی مذمت کی اور ہر حربے کا مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا،اْن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی انتشار پھیلانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست قومی مفاد میں نہیں ہے،آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا میں بھر پور تیاری کے ساتھ حصہ لے گی۔ ۔۔۔۔۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us