بٹگرام (نعمت اللہ خاکسار) بٹگرام ایڈیشنل اے سی اور دودھ موبائل ٹیسٹنگ لیب کی ٹیم نے دودھ فروشوں کے خلاف مشترکہ کاراوئی کرتے ہوئے چھ من سے زائد ناقص دودھ ضائع کردیا، بھاری جرمانے بھی عائد ، تین دکانوں کو سیل کردیاگیا، ایڈیشنل اے سی عامراللہ ہمراہ موبائل ٹیسٹنگ لیب کی ٹیم نے دودھ کے دکانوں پر چھاپہ مارکر درجن سے زائد دکانداروں کو ناقص دودھ فروخت کرنے کے جرم میں جرم
نہ کردیاگیا، چھاپے کی پیشگی اطلاع پر بعض دکانداروں نے دکانیں بند کرکے روپوش ہوگئے اے اے سی نے بند دکانوں کو سیل کردیا، دودھ فروشوں کے خلاف ہونے والی کاروائی کوسراہاہے اور کہا ہےکہ دو پیسوں کے لالچ میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے بھیڑئے کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے کرداروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل لائی جائے شہریوں نے کہاکہ دوسری چیزیں اپنی جگہ بٹگرام شہر اور مضافاتی مقامات کے دکانوں میں ناقص غیر معیاری اشیاء خوردنوش کا بھر مار ہے جس کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لایا جانا چاہیئے اور دو نمبر اشیاء فروخت کرنے والوں کے کاروبار پر مستقبل بنیادوں پر پاپندی عائد کرنا چاہیئے آخری خبریں آنے تک ایڈیشنل اے سی نے سیل شدہ دکانوں پر جرمانہ عائد کرنے کے بعد حیرت انگیز طور پر ناقص دودھ فروخت کرنے کی اجازت دےدی جوکہ افسوس ناک ہے ۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us