بٹگرام سویڈن کے خلاف عوام کا تاریخی احتجاجی مظاہرہ

بٹگرام (محمد ہلال یوسفزئی) اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج، سویڈن میں قرآن پاک کے نسخے کو نذر آتش کرنے کے واقعہ کی مذمت کے لیے ضلعی ہیڈ کوارٹر میں نماز جمعہ کے بعد ختم نبوت چوک پر عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر سویڈن حکومت کے خلاف مختلف نعرے درج تھے، مین شاہراہ قراقرم KKH کو بٹگرام بازار ختم نبوت چوک میں ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا مظاہرین کی قیادت سابق امیدوار صوبائی اسمبلی صوبائی صدر اہلسنت والجماعت مولانا عطاء محمد دیشانی، تاجر یونین کے صدر عبدالغفار، سراج خان، مومن شاہ، شمس الرحمان اور علاقے کے دیگر سرکردہ افراد نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ قرآن پاک کی بے حرمتی برداشت نہیں کر سکت

، ان گستاخوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی نیت سے ایسی گھناؤنی حرکت کی مولانا عطاء محمد دیشانی نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ واقعات اب وقفے وقفے سے ہو رہے ہیں خاص طور پر یورپی ممالک میں ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیے انہوں نے کہا کہ 57 اسلامی ممالک کے رہنما مغرب کو اپنے مذہب کے تحفظ اور اس کی تعلیم دینے میں ناکام رہے، یہ واقعات ماضی میں بھی ہوئے اور ان رہنماؤں کی رضامندی صرف مذمت پر تھی انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک آزادی اظہار رائے کے نام پر مسلم امہ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ان ممالک کو آزادی اظہار رائے اور مسلم امہ کے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچانے کے درمیان ایک لکیر کھینچنی چاہیے ہو گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کے خلاف اپنا بھرپور مؤثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اس معاملے پر اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے اور ایسی کارروائیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے جائیں تاکہ کوئی اور دوبارہ ایسا کرنے کی جرات نہ کر سکے مظاہرین نے سویڈن کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کی جائے انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے سویڈن کے سفیر کو ملک سے نکالے، ہمیں اپنی معیشت کے بارے میں فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے، آزادانہ فیصلے وقت کی ضرورت ہیں، کیونکہ مغرب اب ان کے مذہب اور مذہبی عقائد کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ محمد ہلال یوسفزئی، ڈسٹرکٹ بٹگرام۔ تاریخ: 2028-07-28 کوڈ نمبر777

مزید خبریں