ایبٹ آباد مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ملک کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی عالمی یوم القدس پر مجلس وحدت المسلمین خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ وریلی نکالی گئی۔فلسطینی مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا بھر کی طرح پاکستان کے مختلف اضلاع میں ریلیاں نکالی گئیں۔ضلع ایبٹ آباد میں صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری کی سربراہی میں ایبٹ آباد پریس کلب کے بائر ریلی نکالی گئی اور اسرائیل کا پرچم نذر آتش کیا گیا ۔اس موقع پر صوبائی نائب صدر مجلس وحدت المسلمین علامہ نذر علی روحانی،رہنما ڈاکٹر صدا حسین علوی،ضلعی صدر سید شجر علی کاظمی،امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

زارہ ریجن یونٹ صدر سید امین شیرازی ،ضلعی سیکرٹری سیاسیات سید اشتیاق حسین شاہ اور دیگر بھی شریک تھے۔اس موقع پر صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین خیبر پختونخوا علامہ جہانزیب علی جعفری کا کہنا تھا یہود نے فلسطین کے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصی پر بمباری انسانیت اور عالمی حقوق کا پرچار کرنے والوں کے منہ پر تمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر یوم القدس منانے سے فلسطینی مسلمانوں کی آذادی کی جدوجہد کو تقویت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے ظلم وجبر پر آواز اٹھاتے ہیں جب کہ فلسطین کے مسلمانوں کے حقوق غضب ہو رہے ہیں کوئی ٹس سے مس نہیں ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا قبلہ اول ہے یہودیوں کو کس نے حق دیا وہ مسلمانوں کی نسل کشی کریں ۔انہوں نے چین کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے مابین اختلافات ختم کرنے سے خطہ کی ترقی میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ خلافت عثمانیہ کے دور میں کفار پر لرزہ طاری تھا آج اسی طرح کی وحدت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہ امام خمینی نے دنیا بھر میں کشمیر سمیت جہاں بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ان سے یکجہتی کے لئے یوم القدس منانے کا اعلان کیا تھا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی بھی کی اور اسرائیل اور امریکہ کا پرچم بھی نذر آتش کیا اور ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں شہید ہونے والوں اور ملکی سلامتی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

مزید خبریں