ایبٹ آباد (سٹاف رپورٹر) ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر نے غلطی سے معمر خاتون کے بازو کے آپریشن کی بجائے آنکھ کا آپریشن کر دیا خاتون کے اہلخانہ سراپا احتجاج ہسپتال سیل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات ایبٹ آباد کے ایک نجی ہسپتال میں ایک معمر 85 سالہ مریم بی بی کو لایا گیا جس کا بازو گر کر ٹوٹ گیا تھا ہسپتال م
ں ڈاکٹر پروفیسر خالد بن سیلم نے بازو کا آپریشن کرنے کی بجائے آنکھ کا آپریشن کر دیا جب خاتون آپریشن تھیٹر سے باہر ائی تو اس کے اہلخانہ دیکھ کر سراپا احتجاج بن گئے جس پر ڈاکٹر نے کہا کہ آپریشن تھیٹر میں کسی آنکھ کے مریض کی فائل اس مریض کے ساتھ ائی تھی جس وجہ سے اس کی آنکھ کا آپریشن ہو گیا مریضہ کے غلط آپریشن کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل خانزادہ اور اسسٹنٹ کمشنر ثقلین نے ہسپتال پر چھاپہ مار کر ہسپتال کے 6 آپریشن تھیٹر سیل کر دیئے اور ہسپتال انتظامیہ کو کل تک تمام مریضوں کو ڈسچارج کرکے ہسپتال بند کرنے کا حکم دے دیا جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر فیصل خانزادہ کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر خالد بن سیلم کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us