مانسہرہ(بیورورپورٹ)تناول کے دوصوبائی حلقوں پی کے 35 اور 36 پر سابق صوبائی وزراء حاجی حبیب الرحمٰن تنولی اور حاجی ابرار حسین کے درمیان انتخابی اتحاد کے لئیے دوسری بیٹھک حاجی حبیب الرحمٰن تنولی ۔فہدحبیب تنولی نے انتخابی اتحاد جے یوآئی کی اجازت سے مشروط کردیا
زشتہ روز حاجی ابرارحسین نے حاجی حبیب الرحمٰن تنولی ۔فہد حبیب تنولی کے اعزاز میں میں افطارپارٹی دی جسمیں فیصل حبیب تنولی۔حاجی عاشق حسین ۔بشیرالدین تنولی۔پرستان تنولی۔سردارشہزاد حیدر۔روشن زمان تنولی ۔راحیل تنولی ۔اور حاجی سفیرتنولی سابق امیدوار تحصیل مئیر عمیرتنولی سمیت دیگررہنماوں نے شرکت کی اس موقع پر دونوں گروپوں نے آئندہ مل کردونوں حلقوں پر الیکشن لڑنے سے متعلق اتفاق کااظہار کیاہے اور فہد حبیب تنولی کیمطابق کہ وہ اس سلسلہ میں جے یوآئی سے بات کریں گے اور جے یوآئی کی اجازت سے انتخابی اتحاد کافیصلہ کریں گے۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us