ملک میں ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے حفیظ الرحمن

تر بیلا غازی(بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی تحصیل غازی کے جنرل سیکرٹری و اْمیدوار حلقہ پی کے 45 حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف تباہی مچی ہوئی ہے، معیشت تباہ، ادارے دست و گریبان ہیں، پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی مسائل میں برابر کی ذمہ دار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں اپنی رہائش گاہ عیسیٰ میں افطار ڈنر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل غازی کے امیر عقیل ال

حمن سمیت دیگر عہدیدداران،کارکنان کے علاؤ ہ اہل علاقہ نے بڑی تعدادمیں شرکت کی، اْنہوں نے کہا کہ اب عوام کو اپنے حقوق کیلئے حتمی جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا،ہر شخص اپنے حصے کی شمع جلائے، دستک مہم کے ذریعے حلقہ پی کے 45میں سیاسی شعوراُجاگر کریں گے اور عوام تک جماعت اسلامی کا پیغام پہنچائیں گے، عوام نے مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے بعد تحریک انصاف کی تبدیلی کو بھی دیکھ لیا ہے، سب نے ملک و قوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا مال بنایا اور عوام کو مایوسی اور بحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا, ملک و قوم کی معاشی بدحالی کے ذمہ داران نااہل اورآئی ایم ایف کے غلام حکمران ہیں،آئندہ انتخابات میں دیانتدار اور اہل قیادت ہی ملک و قوم کے مسائل کا حل ہے،کارکنان ہر گلی، محلے اور فرد تک قرآن و سنت کا پیغام پہنچائیں گے، عوام ہمارے ساتھ چلے اور ملک کو ظالموں، لٹیروں سے نجات دلا کر آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرے۔

مزید خبریں