مانسہرہ پولیس کا چھاپہ اغوا کار ملزم کے گھر سے اسحلہ اور گاڑی برآمد

مانسہرہ (کرائم رپورٹر )ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ ظہور بابر آفریدی کی سربرائی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، اغواء جیسے سنگین مقدمہ میں نامزد غازیکوٹ کے رہائشی ملک جہانگیراور نبیل کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج،غیر قانونی اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق مورخہ 23.04.2023 کو غازیکوٹ بنی کے رہائشی نے پولیس کو رپوٹ کرائی کہ میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ ملک جہانگیر ولد سلطان ن

مجھے کال کرکے گھر سے باہر بلایا اور زبردستی اپنی پراڈو گاڑی میں بٹھا کراپنے حجرے میں لے گیا۔حجرے میں موجود نبیل ولد شاہنواز نے مجھے مارا پیٹا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔ رپورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے اغواء اور دیگرسنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا۔ڈی پی او مانسہرہ ظہور بابرآفریدی کی ہدایات پر پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا اور مورخہ 25.04.2023 کو ملزم ملک جہانگیر کے گھر گرفتاری کی عرض سے چھاپہ زنی کی ۔ دوران چھاپہ زنی گھر میں کھڑی ملزم کے زیر استعمال گاڑی پراڈو کو چیک کیا گیا اور دوران چیکنگ گاڑی میں سے 1کلاشنکوف،1رپیٹراور 2پستول برآمد کرکے ملزم ملک جہانگیر کے خلاف مزید اسلحہ آرڈینس کے تحت مقدمہ درج کرکے تفیتش شروع کر دی گئی۔جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیئے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید خبریں