راولپنڈی(پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی مجاہد منزل آمد،مسلم کانفرنس کے صدر سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اموراور مسئلہ کشمیر پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ خطہ کے حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ان کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلیے مربوط حکمت عملی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مط
بق حل ہونا چاہیے عالمی فورم پر یہ مسئلہ پچھلے تہتر سال سے حل طلب ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے کیلیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ مجاہد اول سابق صدر و وزیراعظم سردار محمد عبد القیوم خان ایک ویژنری شخصیت کے مالک تھے ان کا جدوجہد آزادی کشمیر اور پھر آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں اہم کردار تھا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے 5 اگست کے اقدامات واپس لینا پڑیں گے تب جا کر مذاکرات کی راہ ہموار ہو گی۔بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔انہوں نے آزادکشمیر کی سیاست میں سردار عتیق احمد خان کے اہم کردار کو سراہا۔سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے مجاہد منزل آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آزادکشمیر کا سیاسی کلچر سب کیلیے مشعل راہ ہے۔انہوں نے گڈ گورننس کیلیے وزیراعظم کے اقدامات کی ستائش کی اور مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے سلسلے میں وزیراعظم کو اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔چیئرمین یوتھ سردار عثمان علی خان، سردار عابد رزاق اور صاحبزادہ مودودالحسن گیلانی بھی اس موقع پر موجود تھے
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us