اسرائیلی فوجی عدالت نے فلسطینی خاتون کو 6سال قید اور جرمانے کی سزاسنادی

اسرائیلی فوجی عدالت نے جنین کے مشرق میں الجلمہ گائوں سے تعلق رکھنے والی یاسمین تیسیر عبدالرحمن شعبان(ر40 سال)کو 6 سال قید اور 8000 شیکل جرمانے کی سزا سنادی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنین میں اسرائیلی فوجی عدالت نے قیدی یاسمین شعبان کو

ھ سال قید اور 8000 شیکل جرمانے کی بھی سزا سنائی۔انہوں نے کہا کہ قیدی شعبان کو یکم مارچ 2022 کو گرفتار کیا گیا تھا۔شعبان نے اس سے قبل پانچ سال قابض ریاست کی جیلوں میں قید کاٹی اور انہیں 2019 میں رہا کیا گیا تھا۔ وہ شادی شدہ اور چار بچوں کی ماں ہیں۔ اس کے والد کا 6 ماہ قبل انتقال ہو گیا تھا ۔اسرائیلی قابض ریاست کی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی تعداد 37 ہو گئی تھی، حال ہی میں 1948 کی سرزمین سے سرگرم کارکن آیا الخطیب کو 4 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور اسے 25 ہزار شیکل جرمانہ کیا گیا تھا۔mk

مزید خبریں