امریکا نے اسرائیل کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی فیصلے کے بعداسرائیلی شہری امریکا میں بغیرویزا داخل ہوسکیں گے اور اسرائیلی شہریوں کا امریکا میں ویزوں کے بغیر داخلہ 30 نومبر سے شروع ہو
ا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام پر صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امریکی اقدام سے اسرائیل اور امریکا کے تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ اسرائیلیوں کے لیے ویزا فری سفرکا اقدام اسرائیل سے اسٹریٹیجک شراکت داری کاحصہ ہے، اس اقدام سے اسرائیل میں امریکیوں کوبھی آزادنقل وحرکت کاموقع ملے گا۔ انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ اس اقدام سے خصوصا فلسطینی علاقوں میں رہنے والے امریکی شہریوں کا فائدہ ہوگا
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us