مظفرآباد (پی آئی ڈی) خیبر پختونخواہ پری سروس پلاننگ کورس کے 44رکنی وفد کو ایس ایس پی کامران علی نے آزادکشمیر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور محکمہ پولیس کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ جغرافیائی اعتبار سے آزادکشمیر کا خطہ اہمیت کا حامل ہے۔ آزادکشمیر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے قریب ہونے کے ساتھ س
تھ صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ سے متصل ہے۔ ہمارے 31چھوٹے بڑے انٹری پوائنٹس ہیں جو دونوں صوبوں سے ملتے ہیں۔ جبکہ آزادکشمیر کے 13حلقہ جات لائن آف کنٹرول پر آباد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں جرائم کی شرح بہت کم ہے۔ تاہم یہاں کے لوگ اپنے حقوق کے لیے ہڑتالیں، جلسے جلوس اور دھرنے وغیرہ کرتے رہتے ہیں۔ جن کو پولیس پرامن طریقے سے ختم کروا لیتی ہے۔ آزادکشمیر میں اپنی فرانزک سائنس لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ جبکہ ہم جدید آئی ٹی سے استفادہ کر کے مجرموں کو ٹریس کرتے ہیں ہم تمام جدید applicationsاور سافٹ ویئرز سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔بریفنگ کے اختتام پر وفد کے سربراہ اعجاز احمد نے ایس ایس پی کامران علی کو سوینئیر بھی دیا۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us