مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشنز نے ہمیشہ قانون و آئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے لیے لئے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ وکلاء ہمیشہ کالے کوٹ کی تکریم کو برقرار رکھیں بار سیکھنے کی جگہ ہے، سینٹرل بار سے بہت عزت ملی ، وکلا ء سنٹرل بار کی روایات اور معیار کو برقرار رکھیں۔ان خیالات کا اظہار چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر جسٹس صداقت حسین راجہ نے سینٹر ل بار ایسوسی ایشن مظفر آباد کے زیراہتمام نو منتخب ممبران ڈسٹرک
بار کے اعزاز میں منعقد کی گئی تقریب تقسیم لائسنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس آزادجموں و کشمیر نے کہا کہ وکالت ایک معزز پیشہ ہے، انصاف کا بول بالا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نئے وکلا پروفیشنل مہارت حاصل کریں۔ نئے وکلا ٹرائل دیکھیں اور سیکھیں، انھوں نے کہا کہ وکلا کالے کوٹ کے حقوق کے محافظ ہیں، بار سے بے پناہ عزت ملی۔ آج بھی خود کو سینٹرل بار کا ممبر سمجھتاہوں۔ اس موقع پر صدر سینٹرل بار رایسوسی ایشن راجہ آفتاب نے کہا کہ وکلا کی فلاح کے لیے بار نے بڑھ چڑھ کر حصہ کام کیا ہے، وکلا پروفیشنلز م کو فروغ دیں اور انصاف کے فروغ کے لیے کام کریں۔تقریب میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج، راجہ شکیل، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ/ جج احتساب کورٹ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، حافظ محمد فاروق، ایڈشنل ڈسٹرکٹ / جج فیملی کورٹ، ممبر ان بار کونسل اشفاق حسین کاظمی ایڈوکیٹ، چوہدری شوکت عزیز ایڈووکیٹ، راجہ ایاز فرید ایڈووکیٹ، ہارون ریاض مغل ایڈٖووکیٹ سمیت وکلاء کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب ممبران میں سرٹیفیکٹس بھی تقسیم کیے۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us